لفٹ گوادر آرگنائزیشن اور سماجی تنظیم نظامی آرگنائزیشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے اس موقع پر نظامی آرگنائزیشن کے پریذینٹ سید نجم الحسن نظامی اوربورڈ ممبران بھی موجود تھے تقریب کے موقع پر صدر لفٹ گوادر آرگنائزیشن، چیئرمین کوسٹل ٹوریزم گوادر اور فوکل پر سن گوادر پورٹ اینڈ سی پیک محمد عاطف خان اورنظامی آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محبوب حسن نظامی نے معاشرے کی ترقی و بہتری کے لئے ایم او یو دستخط کئے دونوں اداروں کے درمیان مفاہمتی یاداشت کا مقصد SDGSکافروغ اور کیئریئر کونسلنگ کے ساتھ ساتھ تعلیم اور4067266 صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے اقدامات کرنا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی تنظیم نظامی آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محبوب نظامی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بہتری لانے کے لئے مختلف فلاحی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے جس کی تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات میسر آسکیں گی
لفٹ گوادر آرگنائزیشن اور سماجی تنظیم نظامی آرگنائزیشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئےmianwaqarpk@yahoo.com2022-06-17T10:05:21+00:00




